Time 05 اکتوبر ، 2021
پاکستان

شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے متعلق مشاورت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے، جو قانونی سقم ہے اس کو دور کرنے کے لیے آرڈیننس کل لے کر آئیں گے، وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل
چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے، جو قانونی سقم ہے اس کو دور کرنے کے لیے آرڈیننس کل لے کر آئیں گے، وزیر اطلاعات— فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے متعلق مشاورت نہیں کریں گے، جو قانونی سقم ہے اس کو دور کرنے کے لیے آرڈیننس کل لے کر آئیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کا کوئی بندہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کا اثر پاکستان میں بھی پڑا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے چیئرمین نیب پر مشاورت کیلئے اپوزیشن کو ایک بار پھراپنا لیڈر تبدیل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ شہبازشریف سے چیئرمین نیب کے متعلق مشاورت نہیں کریں گے، جو قانونی سقم ہے اس کو دور کرنے کے لیے آرڈیننس کل لے کر آئیں گے۔

ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ تین سال میں ایک کروڑسے زائد ملازمتیں دے چکے ہیں۔

مزید خبریں :