دنیا
18 اکتوبر ، 2012

جرمنی:اسکارف پہننے والی خواتین کو ملازمت نہ دینا غلط قرار

جرمنی:اسکارف پہننے والی خواتین کو ملازمت نہ دینا غلط قرار

برلن …جرمنی کی عدالت نے مسلمان خواتین کواسکارف پہننے کی وجہ سے نوکری نہ دینا غلط قراردیدیا ،جرمن عدالت نے ایک ڈینٹسٹ کی جانب سے مسلمان خاتون کواسکارف پہننے کی بنیادپرنوکری نہ دینے کے مقدمیکافیصلہ سنادیاجس میں جج نے قراردیاکہ اسکارف کی بنیادپرمسلمان خواتین کونوکری نہ دیناغلط ہے۔ڈینٹسٹ نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے مسلمان خاتون کو اسکارف ہٹانے سے منع کرنے پر نوکری دینے سے انکار کردیا تھا۔عدالت نے ڈینٹسٹ کوحکم دیاکہ مسلمان خاتون کو 1500 یورو ادا کیے جائیں۔

مزید خبریں :