Time 06 اکتوبر ، 2021
پاکستان

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، مزید ایک شہری جاں بحق

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید ایک شہری وائرس سے جاں بحق ہو گیا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے انتقال کرنے والے شخص کا تعلق علی پور فراش سے تھا اور وہ ہولی فیملی اسپتال میں داخل تھا۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 شہری ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ایک ماہ کے دوران وائرس سے 4 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس وقت 719 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، دیہی علاقوں میں 486 افراد جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 233 کیس رپوٹ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :