آریان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر نامور بالی وڈ اداکار کی بیٹی کی بھی موجودگی کا انکشاف

گزشتہ دنوں بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر چھاپہ مار کر آریان خان کو گرفتار کیا تھا— فوٹو: بھارتی میڈیا
گزشتہ دنوں بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر چھاپہ مار کر آریان خان کو گرفتار کیا تھا— فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر ایک اور نامور اداکار کی بیٹی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر چھاپہ مار کر آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

آریان خان اس وقت ریمانڈ پر این سی بی کی حراست میں ہیں اور ان سے مسلسل تفتیش کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں این سی بی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جس وقت آریان کو گرفتار کیا گیا اُس وقت ایک اور بڑے اداکار کی بیٹی بھی وہیں موجود تھیں۔

کئی روز گزرنے کے باوجود بالی وڈ اداکار اور ان کی بیٹی کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی بیٹی کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم یہ بھی واضح نہیں کہ انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے کہ نہیں۔

خیال رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

مزید خبریں :