19 اکتوبر ، 2012
ملتان. . .ملتان پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا اور لڑ کی نے خودکشی کرلی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق لڑکا اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔ خودکشی کرنیوالی لڑکی فرسٹ ایئر اور لڑکا میٹرک کا طالب علم ہے۔ لڑکا اور لڑکی بستی خداداد کے رہائشی ہیں۔ دونوں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔