Time 07 اکتوبر ، 2021
پاکستان

حکومت کا شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانےکا فیصلہ

، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائےگا،ذرائع، فوٹو: فائل
، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائےگا،ذرائع، فوٹو: فائل

حکومت نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانےکا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق 16 اکتوبرکوشوکت ترین سے وفاقی وزیرکا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائےگا، آئین کے تحت وزیراعظم کسی غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شوکت ترین بطورمشیرای سی سی سمیت کابینہ کمیٹیوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے، اس لیے حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سےسینیٹرمنتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

 شوکت ترین سینیٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق کس سینیٹر سے استعفٰی لےکر نشت خالی کرائی جائے یہ فیصلہ نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :