08 اکتوبر ، 2021
طالبان حکومت نے پاکستان سے طورخم بارڈر کھولنے کی درخواست کردی۔
افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سفر کرنے والے افغان شہریوں کے لیے سرٹیفکیٹ کی شرط فی الحال برقرار ہے،کوشش کررہے ہیں جلد اس مسئلے کا حل نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو پاکستان سفر کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے سرٹیفکیٹ ( اضافی اجازت نامہ) حاصل کرنا پڑتا ہے۔
منصور احمد خان نے بتایا کہ طالبان حکومت کا پاکستان سے طورخم بارڈر کے معاملے پر اہم رابطہ ہوا ہے جس دوران افغان حکومت نے پاکستان سے طورخم سرحد کھولنے کی درخواست کی ہے، اس حوالے سے اعلیٰ سفارتی ذرائع کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔