کھیل
Time 08 اکتوبر ، 2021

ویڈیو: جب ٹیم میں شمولیت کی خبر ملی تو سرفراز کا ردعمل کیا تھا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ عمان اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کیلئے پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کردی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو اسکواڈ میں اعظم خان کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کی خبر جب سامنے آئی اس وقت لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان میچ جاری تھا جبکہ سرفراز احمد کی ٹیم سندھ اور سدرن پنجاب کا میچ اس کے بعد ہونا تھا اور سرفراز ڈگ آؤٹ میں موجود تھے۔

اس میچ کے دوران جیسے ہی قومی اسکواڈ کا اعلان ہوا اور اس میں سرفراز کی واپسی ہوئی ڈگ آؤٹ میں موجود سندھ کے کھلاڑی سرفراز کو مبارک باد دینے ان کے پاس چلے آئے اور انہیں گھیر لیا۔

اس موقع پر سرفراز احمد بھی کافی خوش نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین اس فیصلے کو کافی سراہ رہے ہیں اور اسے سرفراز کی محنت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

ویڈیو: جب ٹیم میں شمولیت کی خبر ملی تو  سرفراز کا ردعمل کیا تھا؟

خیال رہے کہ 2019 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد سرفراز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہاتھ دھونے پڑے تھے اور انہیں ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے وہ ٹیم میں کبھی ان اور کبھی آؤٹ رہتے ہیں اور 6 ستمبر کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اعلان کردہ پاکستان کے اسکواڈ میں بھی ان کا نام نہیں تھا تاہم اب انہیں ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :