دنیا
Time 08 اکتوبر ، 2021

دنیا کے سب سے بڑے مٹی سے بنے شہر کیلئے 18 کروڑ اینٹوں کی تیاری کا منصوبہ

سعودی عرب کے شہر ریاض کے قصبے الدرعیہ میں مٹی سے بنے دنیا کے سب سے بڑے شہر کیلئے 18 کروڑ اینٹوں کی تیاری کا منصوبہ شروع ہونے جارہا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں الدرعیہ کمپنی فار ڈیولپمنٹ کے سربراہ جوناتھن ٹیمز کا کہنا  ہے کہ دارالحکومت ریاض کے شمال میں ایک فیکٹری تعمیر کی جائے گی جہاں کچی مٹی سے   18 کروڑ اینٹیں تیار کی جائیں گی۔

عرب میڈیا کے مطابق  یہ 18 کروڑ اینٹیں مٹی سے بنے دنیا کے سب سے بڑےشہر کی تعمیر کیلئے استعمال کی جائیں گی۔

جوناتھن ٹیمز کا کہنا ہے کہ 'الدرعیہ گیٹ وے' کی تعمیر کا کام جاری ہے جو ہاتھوں سے تیار کردہ مٹی کی اینٹوں سے بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ گیٹ وے  اسی طرح بنایا جا رہا ہے جیسا کہ مملکت  میں 300 برس قبل بنایا گیا تھا جبکہ   یہ گیٹ وے دنیا میں مٹی کے سب سے بڑے شہر کا مرکزی دروازہ ہو گا۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوناتھن ٹیمز  نے مزید بتایا کہ الدرعیہ میں کُل 38 ہوٹل بنائے جائیں گے جن میں سے 25 ہوٹل گیٹ وے کے منصوبے میں شامل ہیں،ان کی تعمیر کا کام 2024  تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس کے علاوہ الدرعیہ میں 6 مرکزی عجائب گھر بھی  بنائے جائیں گے۔

مزید خبریں :