دنیا
Time 09 اکتوبر ، 2021

چین کا تائیوان کو ہر حال میں دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا اعلان

چین کے صدر نے تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے پورا کرنے کے ساتھ علیحدہ ہونے والوں کو خبردار بھی کیا۔ فوٹو: فائل
چین کے صدر نے تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے پورا کرنے کے ساتھ علیحدہ ہونے والوں کو خبردار بھی کیا۔ فوٹو: فائل 

چین کے صدر شی چن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ چین کا حصہ بنانے کا عمل ضرور  پورا ہو  کر رہے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنا حصہ بنانے کا عمل پرامن طریقے سے ہو گا لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ چین کے لوگ علیحدگی کے خلاف جدوجہد کی ایک عظیم داستان رکھتے ہیں۔

چینی صدر کے بیان پر ردعمل میں تائیوان کے صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرے کی قسمت کا فیصلہ اس پر رہنے والے لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

گزشتہ روز قبل تائیوان کی صدر سائی اینگ وین نے کہا تھا کہ تائیوان فوجی تصادم نہیں چاہتا لیکن اپنی آزادی کے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔

تائیوان کی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن، مستحکم اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوری انداز میں اپنی آزادی کا دفاع کریں گے۔

خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

مزید خبریں :