کھیل
15 فروری ، 2012

معاشی بحران، روم اولمپکس 2020 کی دوڑ سے باہر

معاشی بحران، روم اولمپکس 2020 کی دوڑ سے باہر

روم… اٹلی کے وزیراعظم ماریو مونٹی نے کہا ہے کہ روم میں اولمپکس 2020 کے لیے رقم مختص کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی 2020 میں ہونے والی اولمپکس کھیلوں کا روم میں انعقاد کرانا ناممکن ہوگیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے ان کھیلوں کے لیے رقم مختص کرنا غیر ذمہ دارانہ قدم ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ اٹلی ان کھیلوں پر ہونے والا خرچ اٹھائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ان کھیلوں پر بارہ اعشاریہ پانچ بلین ڈالر خرچہ آئے گا۔ ان کھیلوں کے انعقاد کرانے کی دوڑ سے روم کے نکل جانے کے بعد دوحہ، استنبول، ٹوکیو، میڈرڈ اور باکو ان کھیلوں کے انعقاد کے خواہشمندوں میں رہ گئے ہیں۔

مزید خبریں :