'آن لائن ڈیٹنگ ایپ' پر ملنے والے معمر جوڑے کی شادی کی دلچسپ کہانی

اس دوستی کا آغاز 78 سالہ جم ایڈمز کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ پر کیا گیا/ فوٹو ٹوئٹر
اس دوستی کا آغاز 78 سالہ جم ایڈمز کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ پر کیا گیا/ فوٹو ٹوئٹر 

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر ایک دوسرے سے دوستی کرنے والے معمر جوڑے نے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوستی کا آغاز 78 سالہ جم ایڈمز کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ’آن لائن ڈیٹنگ ایپ‘ پر کیا گیا۔ انہوں نے 79 سالا خاتون آڈری کاؤٹس سے گفتگو اور دوستی میں پہل کی۔

یہ دوستی 8 ماہ چلی جس کے بعد انہیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی، جوڑے نے گزشتہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو شادی کی۔

دلہے جم ایڈمز ایک ریٹائرڈ پروفیسر ہیں جن کی اہلیہ کا 2017ء میں انتقال ہو گیا تھا۔

دوسری جانب نئی نویلی 79 سالہ دلہن آڈری کاؤٹس کی 33 سال قبل ہی طلاق ہو گئی تھی۔

جم ایڈمز کے بیٹے جے جے ایڈمز کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے ذریعے اپنے والد کی شادی کی اطلاع دی گئی جس کے بعد ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی۔


مزید خبریں :