آریان کو منشیات پہنچانے کا شبہ، این سی بی نے شاہ رخ کے ڈرائیور کو طلب کر لیا

این سی بی نے آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی سے فگرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل
این سی بی نے آریان خان کو 3 اکتوبر کو ممبئی سے فگرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

منشیات کیس میں گرفتار  آریان خان کے موبائل کی چیٹ کا ریکارڈ دیکھتے ہوئے نارکوٹکس کنٹرول بیورو  (این سی بی) نے بالی وڈ اسٹار  شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے شاہ رخ کے ذاتی ڈرائیور کو پوچھ گچھ اور  بیان ریکارڈ کروانے کیلئے بلایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق این سی بی نے آریان خان کے موبائل چیٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو طلب کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ این سی بی کو شکوک و شبہات ہیں کہ شاہ رخ خان کے ڈرائیور نے ممکنہ طور  پر منشیات کسی مقام سے وصول کرکے آریان خان کو ساحل پر ہونے والی کروز پارٹی پر پہنچائی تھی۔

این سی بی نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آر  ایم نیرلیکر نے درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منیشات کے استعمال اور خریدوفروخت کے الزام میں بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد آریان کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کروائی گئی تھی۔

8 اکتوبر کو ممبئی کی مقامی عدالت کی جانب سے آریان خان کی ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد شاہ رخ خان کی وکلا ٹیم نے سیشن کورٹ میں ضمانت درخواست دائر کی جس کی سماعت کا امکان 11 اکتوبر کو ہے۔

مزید خبریں :