Time 09 اکتوبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

ویڈیو: گوری خان بیٹے آریان کو جیل جاتا دیکھ کر صدمے سے دوچار

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیخلاف منشیات کیس کی سماعت 7 اکتوبر کو ہوئی جس میں عدالت نے آریان کی درخواست ضمانت مسترد کرکے مزید 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس موقع پر آریان کی ماں اور معروف بھارتی پروڈیوسر گوری خان اپنا ضبط کھو بیٹھیں اور لاکھ کوششوں کے باوجود بیٹے کی ضمانت نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بیٹے کی گرفتاری کے بعداس طرح صدمے سے دوچار دیکھا گیا ہے۔

گوری خان کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور انہوں نے ایک ہاتھ سے اپنا منہ ڈھانپا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ منشیات کیس میں شاہ رخ کے بیٹے آریان کو 2 اور 3 اکتوبر  کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ہونیوالی ایک کروز پارٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

7 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو ( این سی بی) نے ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر آریان کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے شاہ رخ کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا تھا۔

فیصلے کے بعد شاہ رخ نے بیٹے کی ضمانت کیلئے ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ سے رابطہ کیا تھا جہاں گزشتہ روز 8 اکتوبر کو سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

مزید خبریں :