Time 11 اکتوبر ، 2021
دنیا

افغان طالبان نے سابق حکومتی عہدیداروں سے ملنے والی رقم خزانے میں جمع کرادی

امارات اسلامی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم وزارت خزانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی۔

افغان مرکزی بینک کے بیان کے مطابق یہ رقم پنج شیر،خوست،کابل اورلوگر سے کچھ سابق حکومتی عہدیداروں سے ضبط کی گئی تھی جب کہ منتقل کی گئی رقم میں امریکی، افغانی،یورپی، بھارتی اور  اماراتی کرنسی شامل ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ سابق حکومتی اہلکاروں سے ضبط کیا گیا سونا افغانستان کے مرکزی بینک میں موجود ہے۔


مزید خبریں :