آریان کی گرفتاری: شاہ رخ کے ہم شکل کی مشکلات بھی بڑھ گئیں

مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ خان اس سے جلد اور مضبوطی سے باہر آئیں گے:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہم شکل راجو راہکوار
مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ خان اس سے جلد اور مضبوطی سے باہر آئیں گے:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہم شکل راجو راہکوار

آریان خان کی گرفتاری سے جہاں شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں اس واقعے نے بالی وڈ کنگ کے ہم شکل کی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 45 سالہ بھی راجو راہکوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ برسوں سے کورونا کے باعث تمام ایونٹس منسوخ ہوگئے تھے اور اب حالات میں بہتری آنے ہی لگی تھی کہ  آریان کا واقعہ ہو گیا۔

راجو کا کہنا ہے کہ ’اس گرفتاری کے بعد جہاں مشہور برانڈ نے شاہ رخ کا اشتہار روک دیے وہیں میری 10 اکتوبر کو جے پور میں منعقد کی گئی ایک سالگرہ کی تقریب منسوخ ہو گئی جب کہ ایک ہفتے بعد اسی شہر میں میری سماجی تقریب میں شرکت بھی روک دی گئی ہے۔‘

اس کے حوالے سے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ عوام شاہ رخ کی حالیہ امیج سے وہ مطمئن نہیں ہیں اس لیے وہ ان کے ہم شکل کو مدعو نہیں کر سکتے۔

راجو کا کہنا تھا کہ  مجھے یقین ہے کہ شاہ رخ خان اس سے جلد اور مضبوطی سے باہر آئیں گے۔

شاہ رخ کے ہم شکل کے مطابق انھوں نے  ایونٹس سے آنے والی رقم سے بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنی تھی لیکن اب  متبادل انتظام کی تلاش میں ہیں۔

خیال رہے کہ این سی بی نے گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :