Time 11 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سابق سیکرٹری وقاص ملک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے جمعے کو درخواست کیلئے وکالت نامے پر دستخط کیے، ان کی اچانک وفات کے باعث خود یہ پٹیشن دائرکی۔

پی ایم سی کا کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز پرپولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھرمیں پاکستان کا امیج خراب ہوا، طلبہ کو مناسب وقت دیے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں، آئین کے تحت طلبہ کو میرٹ پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملنی چاہیے۔

خیال رہے کہ محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔ 

مزید خبریں :