12 اکتوبر ، 2021
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے بحران سے گزر رہے ہیں۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات کیس میں 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور ان کے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا اور ان کی نیندیں اڑا دیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری کی راتیں نیند ختم ہو گئی ہیں اور وہ آریان کی صحت جاننے کے لیے دن میں کئی بار فون بھی کر رہے ہیں۔
ممبئی سیشن کورٹ اب 13 اکتوبر یعنی کل آریان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت کرے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ آریان کی گرفتاری کے فورًا بعد ایس آر کے نے قانونی مشورہ لینے کے لیے ملک کے کئی بڑے قانونی ماہرین سے رابطہ بھی کیاجب کہ وکیل ستیش مانشندے نے سپر اسٹار کو یقین دلایا ہے کہ آریان جلد باہر آجائے گا۔