12 اکتوبر ، 2021
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نےکراچی میں انٹراسٹی بس منصوبہ جلد شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیرٹرانسپورٹ نے کہا ہےکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو انٹراسٹی بس منصوبے کے لیے فنڈز مل گئے ہیں، 250 ڈیزل ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے لیے تمام مراحل مکمل کرلیےگئے ہیں، بسیں آئندہ 4 ماہ میں پہنچ جائیں گی، پہلےمرحلےمیں کراچی کے 7 روٹس پر بسیں چلیں گی۔
اویس قادر شاہ کے مطابق چار بس ڈپو بس آپریشنز چلانے کے لیے دیے جائیں گے، دیگر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر بھی پیش رفت ہورہی ہے۔ ایدھی ، اورنج لائن اور ریڈ لائن منصوبے پر بھی کام تیزی سےجاری ہے۔
ترجمان وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق ترکی کی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی کےنمائندے کراچی پہنچ گئے ہیں، ترک کمپنی کےنمائندوں نے یو پی موڑ بس ڈپو کا دورہ کیا اور روٹس کا بھی معائنہ کیا ہے۔