پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2021

جام کمال سے ناراض ظہوربلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر مقرر

میر ظہوراحمد بلیدی چند روز قبل صوبائی وزیر خزانہ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے تھے— فوٹو:فائل
میر ظہوراحمد بلیدی چند روز قبل صوبائی وزیر خزانہ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے تھے— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ناراض رہنما ظہور احمد بلیدی کو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا قائم مقام صدر مقرر کردیا گیا۔

باپ کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے نائب صدر میر ظہور احمد بلیدی کو بلوچستان عوامی پارٹی کا قائم مقام صدر مقرر کردیاگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ پارٹی کے بانی رہنما اور سینیٹر سعید احمد ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا۔

دوسری جانب بی اے پی کے سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی پارٹی کےفیصلےسےآگاہ کردیاہے۔

خیال رہے کہ میر ظہور احمد بلیدی چند روز قبل صوبائی وزیر خزانہ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے تھے اور وہ پارٹی کے ناراض اراکین اسمبلی میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :