Time 12 اکتوبر ، 2021
کاروبار

رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 3.9 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ رواں مالی  سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ سکتا ہے،گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0.6 فیصد تھا۔

رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 4.8 فیصد تک رہنےکی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :