دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2021

برطانوی ملکہ الزبتھ چلنے کیلئے چھڑی کا سہارا لینے لگیں

—ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم چھڑی کے ہمراہ ایک اہم عوامی تقریب پہلی مرتبہ نظر آئیں۔ فوٹو: اے ایف پی
—ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم چھڑی کے ہمراہ ایک اہم عوامی تقریب پہلی مرتبہ نظر آئیں۔ فوٹو: اے ایف پی 

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم چلنے کیلئے چھڑی کا سہارا لینے لگیں اور پہلی بار چھڑی کے ساتھ انہیں ایک بڑی عوامی تقریب میں دیکھا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطا بق منگل کے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم  پہلی بار عوامی تقریب میں چھڑی تھامے پہنچیں۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملکہ  برطانیہ نے  لندن میں  ایک چرچ میں ہونے والی  رسومات میں شرکت کی۔

95 سالہ ملکہ برطانیہ  کالی چھڑی لیے اپنی بیٹی کے ہمراہ کار سے باہر نکلیں  جو کہ دیکھنے والوں کے لیے ایک نایاب منظر تھا۔

ملکہ کو آخری بار 2004 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد چھڑی تھامے ہوئے دیکھا  گیا تھا تاہم اس بار ان کے آفس کی جانب سےچھڑی تھامنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ برطانوی تخت پر سب سے طویل عرصے تک براجمان رہنے والی ملکہ ہیں۔

ملکہ کو آخری بار 2004 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد چھڑی تھامے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اس بار ان کے آفس کی جانب سےچھڑی تھامنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی— فوٹو: سوشل میڈیا
ملکہ کو آخری بار 2004 میں گھٹنے کی سرجری کے بعد چھڑی تھامے ہوئے دیکھا گیا تھا تاہم اس بار ان کے آفس کی جانب سےچھڑی تھامنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی— فوٹو: سوشل میڈیا

ملکہ کے شوہر شہزادہ فلپ رواں سال  9 اپریل کو 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 

مزید خبریں :