Time 12 اکتوبر ، 2021
دنیا

بھارتی پورٹ آپریٹرکا پاکستان،افغانستان اور ایران کو کارگو سہولیات دینے سے انکار

بھارت کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر نے پاکستان،افغانستان اور ایران کو کارگوکی سہولیات دینے سے انکار کردیا —فوٹو: رائٹرز
بھارت کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر نے پاکستان،افغانستان اور ایران کو کارگوکی سہولیات دینے سے انکار کردیا —فوٹو: رائٹرز

بھارت کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر نے پاکستان، افغانستان اور  ایران کو کارگو ہینڈلنگ کی سہولیات دینے سے انکار کردیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی ) کے مطابق بھارتی پورٹ آپریٹر ’اڈانی پورٹس‘ نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے پاکستان، افغانستان اور ایران کی کارگو کو سہولیات نہیں دی جائیں گی۔ 

اڈانی پورٹس کے مطابق تجارتی ایڈوائزری 15 نومبر سے اڈانی پورٹس کے ذریعے چلنے والے تمام ٹرمینلز اور  تھرڈ پارٹی ٹرمینلز  پر لاگو ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی البتہ یہ اقدام گزشتہ ماہ افغانستان سےآنے والی تقریباً 3 ٹن منشیات ضبط کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منشیات کی مالیت  تقریباً 2.65 ارب ڈالرز  تھی۔

مزید خبریں :