دنیا
Time 13 اکتوبر ، 2021

فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے

فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ —فوٹو: فائل
فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ —فوٹو: فائل 

فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی ) کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق سینٹ جین ڈی لوز کے علاقے میں ٹرین گزرنے کے وقت پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ —فوٹو: اے پی
پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔ —فوٹو: اے پی

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن الجزائر کے شہری ہیں  جبکہ باقی 2 کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ پولیس کے مطابق  ان افراد کے پٹری پر لیٹنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ۔

مزید خبریں :