دنیا
Time 13 اکتوبر ، 2021

امریکا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا —فوٹو: یو ایس ٹوڈے
امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا —فوٹو: یو ایس ٹوڈے

امریکی شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

رپورٹس کے مطابق  پیش آنے والے حادثے میں2 افراد ہلاک جبکہ 2  زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائشی علاقے میں گرنے سے 2 انجن  پر مشتمل جہاز میں   آگ لگ گئی  جس کی وجہ سے  متعدد گھر تباہ ہو گئے اور  کئی گاڑیاں بھی آگ کی زد میں آ گئیں جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔

 حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :