پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2021

اتحادی جماعتوں کا جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

حکومت کیخلاف ہر غیر جمہوری عمل کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان کی مخلوط حکومت متحد ہے: اتحادیوں کی پریس کانفرنس/فائل فوٹو
حکومت کیخلاف ہر غیر جمہوری عمل کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان کی مخلوط حکومت متحد ہے: اتحادیوں کی پریس کانفرنس/فائل فوٹو

بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ، جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ گہرام بگٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیوز کانفرنس میں کیا۔

پارلیمانی لیڈر اے این پی اصغر اچکزئی نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی تشکیل کے دن سے ہمیں درپیش ہے، اپوزیشن ترقی کیخلاف پہلے دن سے سازش کررہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ بجٹ کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہر غیر جمہوری عمل کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان کی مخلوط حکومت متحد ہے۔

دوسری جانب سربراہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی ہمارا فرض تھا ناراض دوستوں کو منائیں، نہ جانے کن وجوہات پر ہمارے ساتھی ضد میں ہیں۔ 

مزید خبریں :