آریان کی گرفتاری سے شاہ رخ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟

آریان خان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے: بھارتی میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو
آریان خان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے: بھارتی میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری نے بالی وڈ کنگ سمیت ان کے اہل خانہ کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

این سی بی نے 2 اکتوبر کو رات گئے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی گرفتاری نے شاہ رخ خان کی پیشہ ورانہ زندگی کو بھی متاثر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنی آنے والی فلم 'پٹھان' کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ  ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا  شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیاتھا۔

شاہ رخ کے ہم شکل کو بھی مشکلات

دوسری جانب آریان خان کی گرفتاری نے بالی وڈ کنگ کے ہم شکل کی مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 45 سالہ بھی راجو راہکوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ برسوں سے کورونا کے باعث تمام ایونٹس منسوخ ہوگئے تھے اور اب حالات میں بہتری آنے ہی لگی تھی کہ آریان کا واقعہ ہو گیا جس کے پیش نظر ان کے شیڈول دو ایونٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ عوام شاہ رخ کی حالیہ ساکھ سے مطمئن نہیں اس لیے وہ ان کے ہم شکل کو مدعو نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :