راشد فاروقی کے برے رویے کے بعد اداکاری سیکھنے کا فیصلہ کیا: مزنہ وقاص

اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئی اور دوران شو اپنے کیریئر اور تعلیم سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئی اور دوران شو اپنے کیریئر اور تعلیم سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ 

پاکستانی اداکارہ مزنہ  وقاص نے دوران شوٹنگ  سینئر اداکار راشد فاروقی کی جانب سے برا رویہ اپنانے کے واقعے کا تذکرہ کیا۔

اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور دوران شو اپنے کیرئیر اور تعلیم سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ 

اس دوران  نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنس آرٹس (ناپا) جوائن کرنے سے متعلق  سوال کیا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے اداکار راشد فاروقی کو اس کی وجہ قرار دیا۔

اداکارہ نے راشد فاروقی کے ساتھ ہوئے اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ  ایک سین کی شوٹنگ کی جارہی تھی جس کے لیے مجھے  کہا گیا کہ آپ نے رونا ہے، اس وقت میری آنکھوں کا لیزک ہوا تھا اور  پھر میری آنکھوں میں گلیسرین بھردی گئی تھی، آنکھیں خشک ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے مجھے رونا ہی نہیں آرہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ  اس پر راشد فاروقی  طیش میں آگئے اور انہوں نے کپ اٹھا کر پھینکتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے ماٹھے اداکار میرے سامنے لے آتے ہو میں ان کے سامنے کیا پرفارم کروں گا؟

مزنہ  وقاص کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں بہت روئی تھی، کبھی کسی نے اتنی بدتمیزی نہیں کی تھی، اسی وجہ سے میں نے  اے ڈی اور ڈائریکٹر کے پیچھے رونا شروع کردیا، بعد ازاں انہوں نے  مجھے مشورہ دیا کہ میں اداکاری سیکھنے کے لیے ناپا جوائن کرلوں اور پھر میں ناپا جوائن کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ راشد فاروقی   نے جب میری تذلیل کی تو اس وقت مجھے اس رویے کی عادت نہیں تھی، کیوں کہ میں ایک ایجوکیشنل بیک گراؤنڈ سے تھی  اور لینگویج انسٹرکٹر تھی۔

مزنہ وقاص نے بتایا کہ  شوبز میں آنے کے لیے  مجھ پر کسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

مزید خبریں :