دنیا
Time 13 اکتوبر ، 2021

دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون کا قد کتنا ہے ؟

دنیا میں سب سے طویل قامت خاتون نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ بنالی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز  نے ترک خاتون کو 7 فٹ سے زائد قد پر دنیا کی قد آور خاتون قرار دے دیا ہے۔

24 سالہ رومیسہ کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے،جنہیں ویور سینڈروم(Weaver syndrome ) ہے اس عمل میں قد بہت تیزی سے بڑھتا ہے۔

رومیسہ کا کہنا ہے کہ ہر نقصان آپ کے لیے فائدے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے،لہٰذا اپنے آپ کو قبول کریں کہ آپ کون ہیں۔

رومیسہ اس سے پہلے بھی2014 میں دنیا کی قد آور ٹین ایجر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :