ویڈیو: فٹبال کھیلتے ہرن نے گول کرنے کے بعد کس طرح جشن منایا؟

سوشل میڈیا پر ایک ہرن کے فٹبال کھیلنے، گول کرنے اور پھر خوشی کا اظہار کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی فاریسٹ سروس کے افسر سوسانتا نندا نے یہ ویڈیو 2 جنوری کو ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھی جو ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن تنہا ہی فٹبال کو اپنی سینگوں سے آگے دھکیل رہا ہے اور کچھ دور لے جاکر گیند کو گول پوسٹ میں ڈال دیتا ہے۔

یہ ہی نہیں بلکہ گول کرنے کے بعد ہرن کو چھلانگ لگاکر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ اپنے اہداف حاصل کرنے پر خوش ہونا چاہیے چاہے آپ کے مقابلے میں کوئی ہو یا نہ ہو۔

بعض صارفین نے کہا کہ ہمیں بھی اپنی زندگی میں چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر خوشی منانی چاہیے۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگوں کی جانب سے دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :