قد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر کس ملک سے تعلق رکھتا ہے؟

دنیا کے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کا ریکارڈ بھارت سے تعلق رکھنے والے پراتک وتھل موہیت نے اپنے نام کرلیا —فوٹو: پراتک انسٹا گرام
دنیا کے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کا ریکارڈ بھارت سے تعلق رکھنے والے پراتک وتھل موہیت نے اپنے نام کرلیا —فوٹو: پراتک انسٹا گرام

قد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے چھوٹے باڈی بلڈر کا ریکارڈ بھارت سے تعلق رکھنے والے پراتک وتھل موہیت نے اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 3 فٹ 4 انچ کے  پراتک وتھل موہیت کو قد کے لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈرقرار دے دیا ہے۔

25 سالہ  پراتک کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز  میں نام درج کروانا ایک بڑا قدم ہے  جس پر انہیں بے حد خوشی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پراتک وتھل کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2012 میں باڈی بلڈنگ شروع کی تو لوگوں نے سوچا کہ وہ کمزور ہیں لیکن جم میں گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد انہوں نے لوگوں کو غلط ثابت کردیا اور 2016 میں پہلی بار ایک مقابلے میں شریک ہوئے۔

پراتک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہر انسان کچھ بھی کرسکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس کوئی مقصد ہونا چاہیے۔

پراتک  سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں اور ان کے 55 ہزار فالورز ہیں۔

مزید خبریں :