Geo News
Geo News

Time 14 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ملتان: انٹر بورڈ کے نتائج کا اعلان، 48 طلبہ نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرلیے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملتان، ڈیرہ غازی خان(ڈی جی خان)  اور گوجرانوالا کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ملتان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں 82 ہزار  870 طلبا وطلبات نے شرکت کی،  امتحانات میں کامیابی کا تناسب 98.64 فیصد رہا۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ ملتان تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 48 طلبا و طلبات نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے۔

ملتان بورڈ میں 48 طلبا و طلبات نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے
ملتان بورڈ میں 48 طلبا و طلبات نے 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کیے

ڈیرہ غازی خان میں بھی انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

چیئرپرسن تعلیمی بورڈ کے مطابق ڈیرہ غازی خان  بورڈ کے امتحانات میں 61 ہزار 812 طلب علموں نےحصہ لیا،جن میں سے 61 ہزار 67 طالب علم پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 98.79 فیصد رہا۔

گوجرانوالا کے تعلیمی بورڈ نے بھی انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 48 ہزار 560 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 98 اعشاریہ 81 فیصد رہا۔