پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کا مستعفی ہونے سے انکار

بلوچستان میں تحریک عدم استحکام کا سامنا کرنے والے وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ وہ استعفی نہیں دیں گے، دو تین دن میں اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہيں، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

جام کمال نے ناراض اراکین کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کے جنرل سیکرٹری کو قائم مقام صدر بنائے جانے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا اور کہا کہ 11 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے BAP کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کے خط کی قانونی حیثیت نہیں۔

دوسری جانب BAP کے ناراض اراکین بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ عبدالرحمان کیتھران نے جام کمال پر ہارس ٹريڈنگ کا الزام لگایا اور کہا کہ جام کو جانا ہوگا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کے بھی ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

مزید خبریں :