پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2021

چپ تعزیہ:کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے 8 ربیع الاول 15 اکتوبرکو چُپ تعزیہ کے جلوسوں کے موقع پر ایک دن کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے سات بڑے شہروں حیدرآباد، میر پورخاص ، سکھر ، خیرپور ، شہید بے نظیر آباد اور لاڑکانہ میں 8  ربیع الاول کو ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،نوٹیفکیشن
 خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،نوٹیفکیشن

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 15 اکتوبرکو سندھ کے مختلف شہروں میں چُپ تعزیے کے جلوس نکالے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  خواتین، بچوں، معمر حضرات اور صحافیوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

خیال رہےکہ حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول 19 اکتوبرکے موقع پر بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 19 اکتوبر کو کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


مزید خبریں :