کھیل
Time 15 اکتوبر ، 2021

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے امارات پہنچ گیا

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور  دیگر اسٹاف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں، سپورٹ کرتے رہیں اور یقین رکھیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں۔

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :