حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان

واضح رہےکہ کل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔


مزید خبریں :