آریان کی ضمانت نہ ہوسکی، این سی بی کا اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ

عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان  خان کو گزشتہ روز  بھی ضمانت  نہ  مل سکی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت میں آریان کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارنا ہوگا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آریان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

 دوران سماعت نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے آریان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں آریان کے  خلاف منشیات کی خریداری اور تقسیم کے حوالے سے شواہد ملے ہیں۔

 آریان چند سالوں سے باقاعدہ منشیات لے رہا ہے: این سی بی کا دعویٰ

این سی بی نے کہا کہ آریان چند سالوں سے باقاعدہ منشیات لے رہا ہے، ملزم منشیات کی اسمگلنگ سمیت منشیات کی خریداری اور تقسیم میں بھی ملوث ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی کو آریان خان کے بیرون ملک چند ایسے لوگوں سے رابطے کے بھی شواہد ملے ہیں جو منشیات کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ڈرگ نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔ 

نارکوٹکس کنٹرول بیور ونے مزید کہا کہ آریان خان کی واٹس ایپ چیٹ سے  بھی شواہد ملے ہیں کہ  آریان زیادہ تعداد میں ہارڈ ڈرگ کے لیے  غیر ملکی شہری کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔

واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبریں :