آریان کی ضمانت کے لیے گوری کی منت، میٹھا کھانا چھوڑ دیا

گوری خان نوراتری کے تہوار پر بھی بیٹے کے لیے مستقل دعا مانگتی رہیں/ فائل فوٹو
گوری خان نوراتری کے تہوار پر بھی بیٹے کے لیے مستقل دعا مانگتی رہیں/ فائل فوٹو

شاہ رخ کے بڑے صاحبزادے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد ان کے خوبصورت عالیشان گھر‘ منت ‘کا ماحول اداس سا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان کی رہائی کے لیے گوری خان نے منت مان لی ہے جب کہ گوری خان نوراتری کے تہوار پر بھی بیٹے کے لیے مستقل دعا مانگتی رہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوری خان نے نوراتری کے آغاز سے ہی منت کے طور پر میٹھا کھانا چھوڑدیا ہے۔

آریان خان کی گرفتاری کب ہوئی؟

نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

گزشتہ روز  عدالت نے آریان خان کو 20 اکتوبر تک  جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔

مزید خبریں :