کھیل
Time 15 اکتوبر ، 2021

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئےکمنٹری پینل کا اعلان کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ستاروں سے سجے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ۔

 ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی، جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کمنٹری باکس کا رخ کریں گے۔

جمعے کو جاری آئی سی سی کی کمنٹری فہرست میں پاکستان سے  واحد نام بازید خان کا ہے۔

اس موقع پر آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں کم از کم 35 کیمروں سے کوریج ہوگی ، شائقین کو مختلف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا، بال ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ اس بار بیٹ ٹریکنگ کا بھی سافٹ ویئر استعمال ہوگا۔

کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران دو سو ملکوں میں مجموعی طور پر دس ہزار سے زائد گھنٹوں کی نشریات پہنچائی جائے گی جس میں کرکٹ فینز ایکشن سے بھرپور میچز انجوائے کرسکیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ کمنٹری پینل میں بازید خان ، ڈیرن سیمی،  ڈیل اسٹین ، شین واٹسن ناصر حسین ، ہرشا بھوگلے، این بشپ، نتالی جرمانوس ، سنیل گواسکر، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول، رسل آرنلڈ،  انجم چوپڑا، مرلی کارتک، اطہر علی خان، ایم مانگوا، پریسٹن مومسن، ڈینی موریسن،  نیل او برائن، مارک نکولس اور ایلن ولکنس شامل ہیں۔

مزید خبریں :