کاروبار
Time 18 اکتوبر ، 2021

ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، 173 پر پہنچ کر نیچے آگیا

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 59 پیسے مہنگا ہو کر 172 روپے77 پیسے پربند ہوا۔ ایک موقع پر انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 173 روپے 20 پیسے پر بھی دیکھا گیا۔

انٹر بینک میں ایک روپے 82 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 173 روپے تک پہنچ گئی تھی جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے البتہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی قدر 172روپے 77 پیسے رہی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا ہے اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی ہے جس سے نا صرف ڈالر کی قیمت مزید بڑھے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا۔


مزید خبریں :