پاکستان
Time 18 اکتوبر ، 2021

شہباز شریف اور ان کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی: نیب

لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کےاثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو
لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کےاثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی/ فائل فوٹو

لاہور: نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ شہباز شریف اور ان کی فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کےاثاثہ جات منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کی درخواست پرجواب جمع کروایا جاچکا ہے، شہباز شریف نے اپنی اہلیہ کے نام پرجائیدادیں بنا رکھی ہیں اور شہباز شریف فیملی جائیدادوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہی۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ اور فنانس ایکٹ کے مطابق جائیدادوں کے ذرائع بتانا لازم ہے، شہباز شریف خاندان سےجائیدادوں سےمتعلق بار بارجواب مانگا گیا مگر شہبازشریف سمیت ان کی فیملی جواب دینے میں ناکام رہی۔

عاصم ممتاز نے مزید کہا کہ شہباز شریف سمیت دیگر کے اثاثہ جات قانون کے مطابق منجمد کیے گئے۔

اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن کےدوران اثاثےمنجمد نہیں کیےجاسکتے، عدالت اثاثے منجمد کرنے کےحکم پرنظرثانی کرے۔

مزید خبریں :