18 اکتوبر ، 2021
حکومت نےکھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مہنگائی اور معاشی صورت حال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنےکی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے وفاقی وزرا کوپرائس کنٹرول کمیٹیوں پر عمل درآمدکے لیے اقدامات کی ہدایت کی اور وزرا کو اپنے حلقوں میں مصنوعی مہنگائی پر نظر رکھنےکی بھی ہدایت کی ۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنےکے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی۔