Time 19 اکتوبر ، 2021
پاکستان

حماد اظہر کا سردیوں میں گیس بحران کے سوال کا جواب دینے سے انکار

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گیس سے متعلق سوالات پر حماد اظہر نے جواب دینے سے انکار کردیا۔

وفاقی حکومت نے سردیوں کے موسم کے لیے ایل این جی کا بندوبست کیا یا نہیں؟ کیا اس سال سردیوں میں بھی پاکستان میں ایل این جی کا بحران آئے گا؟ شاہ زیب خانزادہ کے سوالات پر حماد اظہر نے جواب دینے سے انکار کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پر بعد میں بات کریں گے۔ 

حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ نیپرا رپورٹ ایل این جی کے حوالے سے بات نہیں کرتی اس پر شاہزیب خانزادہ نے نیپرا کی رپورٹ پڑھ کر سنادی اور بتایا کہ نیپرا کی رپورٹ کہتی ہے کہ ’سستے ایل این جی پلانٹ کی جگہ فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور ایل این جی کمی سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے بلکہ مہنگی بجلی کا بوجھ بھی عوام پر پڑتا ہے‘۔


مزید خبریں :