پاکستان
Time 19 اکتوبر ، 2021

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی درخواست

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جو فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ستمبر میں پانی سے 36.2 فیصد  اور کوئلے سے 17.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ مقامی گیس سے 8.9 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 18.9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 27 اکتوبرکو ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا تھا جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :