کھیل
Time 20 اکتوبر ، 2021

ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں

شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستان ٹیم کے بائیو سکیور ببل میں پہنچ گئیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ہمراہ دبئی میں قرنطینہ مکمل کیا، قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ثانیہ مرزا اور بیٹے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا بائیو سکیور ببل جوائن کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی پروٹوکولز کے مطابق کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

محمد حفیظ، حسن علی، عماد وسیم، فخر زمان اور محمدرضوان کی فیملیز بھی ان کے ساتھ ہیں۔

کوچ ثقلین مشتاق اور لیگ اسپنر عثمان قادر کے اہل خانہ بھی بائیوسیکورببل میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

مزید خبریں :