دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2021

الیکٹرک کار رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری

کار ساز کمپنیوں اور الیکٹرک کار رکھنے والوں کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ  ری سائیکل لیتھیم بیٹری نئی بیٹریوں سے کہیں زیادہ معاون  ثابت ہوسکتی ہے۔

امریکی تحقیقی ادارے اور بیٹری بنانے والی کمپنی نے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ  ری سائیکل بیٹریاں نہ صرف ماحول دوست ہوں گی بلکہ نئی بیٹریوں سے بھی بہتر ثابت ہوں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق کار ساز کمپنیوں کو ری سائیکل مواد  استعمال کرنے کی جانب راغب کرنا ابھی مشکل ہے کیوں کہ بیٹری بنانے والی کمپنیاں اب بھی ری سائیکل شدہ مواد استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں۔

تاہم نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ منفی کیتھوڈ کی ان ری سائیکل بیٹریوں کے قابل استعمال ہونے کی مدت نئی بیٹریوں کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے اور ری سائیکل ہونے کے باعث یہ ماحول دوست بھی ثابت ہوں گی۔

مزید برآں  یہ بیٹریاں بعض مواقع پر نئی بیٹریوں سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

سائنسی جریدے کے مطابق ایک امریکی ادارہ اگلے سال کمرشل سطح پر بیٹریوں کا پہلا ری سائیکل پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتا ہے جہاں 10 ہزار ٹن بیٹریوں کو ری سائیکل کرنے کی گنجائش ہوگی۔

مزید خبریں :