کاروبار
Time 21 اکتوبر ، 2021

کراچی والوں کو بجلی کا بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

اسلام آباد: کراچی میں بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 3 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ایگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگاہے۔

نیپرا کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر6 ارب 64 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔