دنیا
Time 21 اکتوبر ، 2021

ترکی نے اسرائیلی ایجنسی موساد کے 15 جاسوس گرفتار کر لیے

ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں— فوٹو: فائل
ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں— فوٹو: فائل

ترکی نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 15 مشتبہ جاسوس گرفتار کر لیے۔

روزنامہ ترک اخبار ’صباح’ کے مطابق ان مشتبہ جاسوسوں کو ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد کو ترک شہریوں اور ملک میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے اُن طلبہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں جو ممکنہ طور پر مستقبل میں دفاعی صنعت میں کام کریں گے۔

حکومت کے حامی روزنامے نے یہ بھی لکھا ہے کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا آپریشن ترکی کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے ایک سال سے جاری انسداد انٹیلی جنس آپریشن کے بعد کیا تھا۔

اخبار نے مزید بتایا ہے کہ مشتبہ افراد کی تقریباً ایک سال تک ، تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کے طریقوں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔

مزید خبریں :