پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2021

شہبازگل نے خاتون صحافی کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی، پی ایف یو جےکی مذمت

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یو جے) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز  اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں صدر  پی ایف یو جے شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا ہےکہ شہباز گل صحافیوں کو بدنام کرنے سمیت پریس کانفرنسوں اور ٹاک شوز  میں سنگین دھمکیاں دینے اور آن لائن ٹرولنگ کے عادی ہیں۔

پی ایف یو جے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  شہباز گل نے خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف دھمکی آمیز، غیر اخلاقی اور غلیظ زبان استعمال کی، ان کا رویہ ان کی تربیت اور ذہنی صلاحیت کا عکاس ہے ، وزیراعظم پاکستان ان کے رویے کی تحقیقات کریں ۔


مزید خبریں :