4 سال کا بچہ مشہور فٹبال کلب آرسنل کیساتھ ٹریننگ کرنے والا سب سےکم عمرکھلاڑی بن گیا

4 سالہ بچے نے دنیا کے مشہور فٹبال کلب آرسنل کے ساتھ ٹریننگ شروع کر دی ہے  —فوٹو: دی نیشنل
4 سالہ بچے نے دنیا کے مشہور فٹبال کلب آرسنل کے ساتھ ٹریننگ شروع کر دی ہے  —فوٹو: دی نیشنل

لندن کے  4 سالہ بچے نے دنیا کے مشہور فٹبال کلب آرسنل کے ساتھ ٹریننگ شروع کر دی ہے ۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کا 4 سالہ بچہ زین علی سلمان دنیا کے مشہور فٹبال کلب آرسنل کے ساتھ ٹریننگ کررہا ہے۔

زین علی سلمان نے مقامی گراس روٹ ٹیم میں اپنے سے زیادہ عمر کے لڑکوں کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی  اور یو ں وہ آرسنل پری اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والا سب سے کم عمر کھلاڑی بن گیا۔

زین علی کے والد علی سلمان  نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ  آپ ہمیشہ  دیکھیں گے کہ میرا بیٹا ہمیشہ باقی بچوں سے الگ نظر آئے گا، وہ ایک بہترین ٹیلنٹ ہے۔

زین اپنی کم عمر کی وجہ سے ابھی فی الحال کسی بھی کلب کو جوائن نہیں کرسکتا البتہ وہ صرف ان کلبز کے ساتھ ٹریننگ کرسکتا ہے۔ —فوٹو:زین علی انسٹا گرام
زین اپنی کم عمر کی وجہ سے ابھی فی الحال کسی بھی کلب کو جوائن نہیں کرسکتا البتہ وہ صرف ان کلبز کے ساتھ ٹریننگ کرسکتا ہے۔ —فوٹو:زین علی انسٹا گرام

انہوں نے کہاکہ میرے 4 سال کے بیٹے نےعمر میں اپنے سے  بڑے لڑکوں کے ساتھ کھیلنا شروع کیا اورایسے ہی آرسنل نے زین کو تلاش کرلیا اور یہ بات آگ کی طرح پھیل گئی۔

  زین اپنی کم عمر کی وجہ سے ابھی فی الحال کسی بھی کلب کو جوائن نہیں کرسکتا البتہ وہ صرف ان کلبز کے ساتھ ٹریننگ کرسکتا ہے۔

مزید خبریں :